نوٹوں کی منسوخی کی مخالفت میں مدھیہ پردیش کانگریس چھ جنوری کو پوری
ریاست میں ضلع ہیڈکوارٹر پرڈھول بجا کر حکومت کو نیند سے جگائےگي۔ریاستی کانگریس صدر ارون یادو نے کل یہاں نامہ نگاروں کو اس بارے میں
اطلاع دی۔میونسپل انتخابات میں کانگریس امیدواروں کی حمایت میں منعقد ریلی اور عوام
سے خطاب کرنے آئے مسٹر یادو نے نوٹوں کی منسوخی کو مهاگھوٹالا بتاتے ہوئے
الزام لگایا کہ اس سے غریب اور محنت کش طبقے کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔